ریاست اور سیاست

شیریں مزاری سمیت تحریک انصاف کے 11 اراکین اسمبلی کے استعفے منظور

سپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کے 11 اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کر لئے ہیں۔

ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے آئین پاکستان کے آرٹیکل 64 کی شق (1) کے تحت تفویص اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے استعفے منظور کیے ہیں۔

سپیکر قومی اسمبلی نے ممبران قومی اسمبلی علی محمد خان (NA-22)، فیصل محمد خان (NA-24)، شوکت علی (NA-31)، فخر زمان خان (NA-45) اور فرخ حبیب (NA-108) کے استعفے قبول کیے ہیں۔

ان کے علاوہ سابق وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ (NA-118)، جمیل احمد خان (NA-237)، محمد اکرم چیمہ (NA-239)، عبدالشکور شاد (NA-246)، ڈاکٹر مہر انساء شیریں مزاری (مختص نشست)، اور شندانہ گلزار خان (مختص نشست) کے استعفے قبول کئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے ممبران قومی اسمبلی نے 11 اپریل 2022 کو اپنی نشستوں سے استعفے دیے تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button