ورلڈ اپ ڈیٹصحافت اور صحافیفن و فنکار
امیر ترین بھارتی نے این ڈی ٹی وی خرید لیا

( مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت اور ایشیا کے امیر ترین شخص گوتم اڈانی کے گروپ نے میڈیا ہاؤس نئی دلی ٹیلی ویژن لمیٹڈ (این ڈی ٹی وی ) میں 26 فیصد شیئرز خریدنے کی پیشکش کردی، اڈانی گروپ نے این ڈی ٹی وی کے 29.18 فیصد شیئرز بالواسطہ طور پر خریدنے کی بھی پیشکش کی ہے۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق اڈانی گروپ کی تین فرمز وشوا پردھان کمرشل پرائیویٹ لمیٹڈ، اے ایم جی میڈیا نیٹ ورکس اور اڈانی انٹر پرائزز لمیٹڈ نے این ڈی ٹی وی کے ایک کروڑ 67 لاکھ 62 ہزار 530 شیئرز خریدنے کی پیشکش کی ہے ، اڈانی گروپ نے ایک شیئر کیلئے 294 روپے کی بولی لگائی ہے۔