حکومتی اتحادیوں کا حکومت مخالف اتحاد بن گیا دو روز کے اندر تینوں اتحادی اکٹھے پریس کانفرنس کریں گے
(رضا ہاشمی ) حکومتی اتحادیوں کا حکومت مخالف اتحاد بن گیا دو روز کے اندر تینوں اتحادی اکٹھے پریس کانفرنس کریں گے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ق) کے مشاورتی اجلاس میں حکومتی اتحادی جماعت نے اپوزیشن کی جانب جھکاؤ کا واضح اشارہ دے دیا۔
ذرائع کے مطابق حکومت کی اتحادی جماعتیں فیصلہ مشاورت کے بعد کریں گی، ق لیگ نے مشاورت کے دوران حکومتی اتحادی جماعتوں سے بھی ٹیلیفونک مشاورت کی۔
ق لیگ نے تمام حکومتی اتحادی دھڑوں کے ساتھ حتمی اعلان کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت کی حمایت کرنی ہے یا اپوزیشن کا ساتھ دینا ہے کے معاملے پر ق لیگ، ایم کیو ایم، بی اے پی اور ترین گروپ مشترکہ فیصلہ کریں گے۔
دوسری طرف اپوزیشن کی دو بڑی جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ پرویز الہٰی کو دینے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی پی کے سینئر رہنما نے ق لیگی قیادت تک اپوزیشن قیادت کا فیصلہ پہنچایا، پرویز الہٰی کو وزارت اعلیٰ دینے کا باضابطہ اعلان 24 گھنٹے میں کیا جائےگا۔