تازہ ترینعجیب و غریبگلی اور محلہلاہور 42 نیوز دوست

چونیاں میں قربانی کے بھینسے نے قصائی سمیت سب کی دوڑ لگوا دی

( اسیس مہتاب ) چونیاں میں قربانی کے لیے لایا گیا بھینسا بپھر گیا جس نے قصابوں کی دوڑیں لگوادیں۔ 

واضح رہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر اناڑی قصاب کی وجہ سے اکثر قربانی کے جانوروں کے بپھرنے اور بھاگ نکلنے کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔ 

ایسا ہی کچھ چونیاں میں ہوا جہاں قربانی کے لیے لایا گیا بھینسا بپھر گیا اور پھر قابو سے باہر ہوگیا۔ 

ظہیرآباد کالونی میں بپھرے اس بھینسے کی ٹکر سے 3 افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ سڑک پر تہلکہ مچاتے ہوئے اس نے 2 گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ دیے جس کے بعد مین روڈ پر ٹریفک بھی بلاک ہوگئی۔

کافی دیر کے بھاگ دوڑ کے بعد بالآخر اس بھینسے کو قابو کرلیا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button