Uncategorizedتازہ ترین

سیکیورٹی فورسز پر حملے ہو رہے تھے اور صدر پاکستان ویڈیو گیمز کھیلتے رہے

ویڈیو گیمز کھیلنا جسمانی صحت کے لیے بہتر ہو نہ ہو، مگر ذہنی استعداد بڑھانے اور وقت گزاری کے لیے ایک بہتر مشغلہ ضرور ہو سکتا ہے ۔ لیکن ایسے وقت میں جب ملک میں سیکیورٹی صورتحال شدید خراب ہو تو کیا صدرِ پاکستان کا گیم کھیلنا اور اپنا سکور سوشل میڈیا پر یئر کرنا کیا مناسب اقدام ہے؟

یہ سوال پاکستان میں سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد صدر پاکستان جناب عرف علوی سے پوچھتی نظر آئی ۔

آج صبح جس وقت وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کی جانب سے بتایا جا رہا تھا کہ بدھ کو پنجگور اور نوشکی میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کے کیمپس پر ہونے والے حملوں میں اب تک چار فوجی جوان ہلاک ہو چکے ہیں اور پنجگور میں اب تک آپریشن جاری ہے، عین اسوقت میں صدر پاکستان نے ٹوئٹر پر مقبول آن لائن گیم ’ورڈل‘ کا اپنا سکور پوسٹ کیا۔

عوام کی جانب سے شدید ردعمل کے بعد انھوں نے اپنی یہ ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی۔

پنجگور اور نوشکی میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کے دفاتر پر ہونے والے حملوں میں کم از کم چار اہلکاروں کی ہلاکت اور جاری آپریشن کے دوران جب صدر عارف علوی نے اپنا سکور شیئر کیا تو ٹوئٹر صارفین کو یہ بات نہیں بھائی اور لوگ امن و امان کی صورتحال سے لے کر مہنگائی تک پر بات کرتے نظر آئے۔۔‘

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button