فن و فنکار

سدھو موسے والا کی یاد میں گائے گئے گیت نے دھوم مچا دی

( مانیٹرنگ ٖڈیسک) پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے تقریباً تین ہفتوں بعد جمعرات کی شام ریلیز ہونے والے ان کے ایک ایک نئے گانے پر اسی طرح کے ہزاروں کمنٹس دیکھے جا سکتے ہیں۔ یہ گانا ان کے یوٹیوب اکاؤنٹ پر ریلیز کیا گیا ہے جسے صرف چند ہی گھنٹوں میں قریب ایک کروڑ 30 لاکھ لوگ دیکھ اور سُن چکے ہیں۔

’پنجاب کی بات پنجاب کا شیر ہی کر سکتا ہے۔ شبھدیپ سنگھ سدھو ہمارے دل میں ہمیشہ زندہ رہے گا۔۔۔ لیجنڈ کبھی مرتے نہیں۔۔۔‘

یو ٹیوب پر ان الفاظ کی گونج ہے۔

’ایس وائے ایل‘ نامی اس گانے میں انڈین ریپر کی کچھ پرانی تصاویر اور ویڈیوز کو استعمال کیا گیا ہے اور اس کے آخر میں یہ پیغام لکھا گیا ہے کہ ’پنجاب کو صحرا بننے سے روکنے کے لیے آپ میں سے ہر ایک شخص پنجاب کے دریاؤں کے پانی کو بچانے کی آخری امید ہے۔‘

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button