ورلڈ اپ ڈیٹتازہ ترین
مُچھ نہیں تے کُچھ نہیں ،مونچھوں والی خاتون کی کہانی

(مانیٹرنگ ڈیسک ) انسانی چہرے پر بال ہونا فطری عمل ہے ، مردوں کیلئے چہرے کے بال شان جب کہ خواتین کیلئے نامناسب سمجھے جاتے ہیں لیکن بھارتی ریاست کیرالہ میں رہنے والی یہ خاتون نہ صرف اپنے چہرے کے بالوں پر فخر کرتی ہے بلکہ اس نے مونچھیں بھی رکھی ہوئی ہیں۔
اندیا ٹوڈے کے مطابق ضلع کنور سے تعلق رکھنے والی 35 سالہ شائجا باقاعدگی کے ساتھ اپنی بھنووں کی تھریڈنگ کروایا کرتی تھیں لیکن انہوں نے اپنے اوپر کے ہونٹ کے بالوں کی تھریڈنگ کی کبھی ضرورت محسوس نہیں کی جس کی وجہ سے پانچ سال کے عرصے میں ان کے بال گھنے ہوگئے اور مونچھوں کی شکل اختیار کر گئے۔ اوپر کے ہونٹ کے بال شائجا کو اتنے پسند آئے کہ انہوں نے نہ صرف انہیں برقرار رکھا بلکہ انہیں اپنی شناخت بنالیا۔