تازہ ترین

دہشت گرد بتا رہے ہیں کہ وہ اب اسلام آباد میں موجود ہیں، شیخ رشید

اسلام آباد میں پولیس ناکے پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ اس واقعہ سے متعلق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ یہ دہشت گردی کا واقعہ ہے اور اسکا متطلب یہ ہے کہ دہشت گرد ہمیں بتا رہے ہیں کہ وہ موجود ہیں اور اب اسلام آباد میں بھی انکا ظہور ہوچکا ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے میں جیلانیہ چوک ناکے پر پولیس اہلکار معمول کی چیکنگ پر مامور تھے، اس دوران موٹرسائیکل پر سوار دو دہشت گردوں نے پولیس اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس میں ہیڈ کانسٹیبل منور شہید، جب کہ امین اور راشد زخمی ہو گئے۔پولیس کی جوابی فائرنگ سے دونوں موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ہلاک حملہ آوروں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی تاہم اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

بعد ازاں آئی جی اسلام آباد احسن یونس نے پمز اسپتال میں زیر علاج پولیس اہلکاروں کی عیادت کی.

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button