ریاست اور سیاست

پاکستان کی صورتحال مانیٹر کر رہے ہیں، امریکا

( مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں جاری صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں، پاکستان کی سیاسی جماعتیں آئین کی پاسداری کریں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق توقع ہے کہ سیاسی جماعتیں گڈ گورننس اور جمہوری اقدار پر قائم رہیں گی۔

گزشتہ رات وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی تھی، تحریک عدم اعتماد کے حق میں 174 ووٹ آئے۔

پاکستان تحریک انصاف نے اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے جمع کروائی گئی تحریک عدم اعتماد کو وزیراعظم کیخلاف بیرونی سازش قرار دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button