فن و فنکار

لکس سٹائل ایوارڈ میں اداکارہ انجمن کی دھماکہ دار انٹری

(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی اداکاروں اور فنکاروں کے اعزاز میں لکس سٹائل ایوارڈ کی رنگا رنگ تقریب لاہور ایکسپو سینٹر میں منعقد کی گئی۔ لکس سٹائل کے اس 21 ویں ایڈیشن میں شوبز انڈسٹری کے ستاروں نے جلوے بکھیرے۔

ایوارڈ سے قبل ریڈ کارپٹ پر نئے پرانے سبھی اداکار اور فنکاروں کی چمک اور رونق دکھائی دی۔ ستاروں کی موجودگی نے اس تقریب کو چارچاند لگادئیے۔

شوبز انڈسٹری کے لئے خدمات انجام دینے والے فنکاروں اور اداکاروں کی خدمات کے اعتراف میں انہیں ایوارڈز سے نوازا گیا۔

اداکارہ سجل علی کو فلمی کیٹیگری میں ان کی فلم کھیل کھیل میں کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا، ادکار بلال عباس کو فلم کے بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا۔

علی ظفر سال کے بہترین گلوکار قرار پائے جبکہ نتاشہ بیگ کو سال کی بہترین لائیو پرفارمنس کے لیے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ٹیلی ویژن کی کیٹیگری میں بہترین ٹی وی اداکار کا ایوارڈ احمد علی اکبر کو ڈرامہ سیریل پری زاد کے لیے جبکہ اسی کیٹیگری میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حدیقہ کیانی نے اپنے نام کیا۔

ناظرین کے انتخاب کے مطابق بہترین ٹی وی اداکار ڈرامہ سیریل خدا اور محبت کے لیے فیروز خان جبکہ اداکارہ کا ایوارڈ عائزہ خان نے ڈرامہ سیریل چپکے چپکے کے لیے حاصل کیا۔

ان کے علاوہ اداکارہ انجمن کو لائف ٹائم ایچومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا جس پر وہ خوشی سے نہال نظر آئیں، سبھی فنکاروں نے لکس اسٹائل ایوارڈز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسی تقریبات ہی موقع ہوتا ہے جب سبھی ستارے ایک چھت تلے اکٹھے ہو کر ایک دوسرے سے ملتے ہیں۔

علی ظفر نے لکس اسٹائل ایوارڈز کی انتظامیہ سے درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے سال ٹرانس جینڈر کمیونٹی کیلئے بھی خصوصی اچیومنٹ ایوارڈز رکھے جائیں۔

پاکستانی اداکاروں اور فنکاروں کے اعزاز میں لکس اسٹائل ایوارڈز کے 21 ویں ایڈیشن کی رنگا رنگ تقریب لاہور ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوئی جس میں شوبز انڈسٹری سے وابستہ بڑے ناموں نے شرکت کی۔

اس تقریب میں شریک ہونے والوں میں سجل علی، صبور علی، عائزہ خان، حدیقہ کیانی، عروہ حسین، میرب علی، دنا نیر، صائبہ، علیزے ناصر، سنگیتا، انجمن، حمائمہ ملک، احمد علی اکبر، فیروز خان، بلال عباس، علی انصاری، جان رینبو جبکہ گلوکاروں میں عاصم اظہر، علی ظفر اور نتاشہ بیگ شامل تھے۔

لکس اسٹائل ایوارڈز میں گلوکار علی ظفر کو سال کے بہترین گلوکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ایوارڈ وصول کرتے وقت علی ظفر نے سب کا شکریہ ادا کیا، ساتھ ہی انہوں نے خواجہ سراؤں کیلئے بھی آواز اٹھائی۔

علی ظفر کا کہنا تھا کہ ہم اداکار تو نظروں میں آتے رہتے ہیں، ہمیں تو شہرت ملتی رہتی ہے مگر خواجہ سراؤں کو ان کے حقوق دینا، انہیں قبول کرنا بے حد ضروری ہے، میں چاہتا ہوں کہ انہیں بھی اعزاز دیا جائے۔

علی ظفر نے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ اگلے لکس اسٹائل ایوارڈز میں خواجہ سراؤں کے لیے بھی مخصوص ایوارڈز رکھے جائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button