موسم

شہر لاہورکا موسم سرد اور خشک، دھند کے ڈیرے

( مائرہ ارجمند) آج سوموار ہے فروری کی 7 تاریخ عیسوی سال 2022، 5 رجب قمری سال 1443 جبکہ ماگھ کی 25 تاریخ اور دیسی کیلینڈر کا 2078 واں سال ہے۔

شہر لاہور میں دھند نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں، علامہ اقبال ائیر پورٹ پر حد نگاہ انتہائی کم ہو جانے کے بعد فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا ہے اور متعدد اندرون اور بیرون ملک آنے اور جانے والی پروازیں منسوخ یا ری شیڈیول کر دی گئی ہیں ۔ ٹرینوں کا نظام بھی درہم برہم اور لاہور سے منسلک تقریبا تمام موٹرویز اسوقت بند ہیں ۔

دوسری جانب ملکہ کوہسار مری میں ہلکی برف باری  ہوئی جبکہ آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔

آلودگی کی بات کی جائے اے کیو آئی یعنی ائیر پولشن انڈیکس کے مطابق لاہور دنیا بھر میں آلودگی میں تیسرے نمبر پر ہے اور شہر کی مجموعی سطح 171 اے کیو آئی ہے لاہور کے آلودہ ترین علاقوں کی بات کریں تو ماڈل ٹاون 286 اے کیو آئی کیساتھ پہلے،کوٹ لکھپت 272 کیساتھ دوسرے اور ایچیسن کالج247 اے کیو آئی کیساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 19 ڈگری رہنے کی توقع ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب100 فیصد ریکارڈ کیا گیا، اگلے 24 گھنٹے کے دوران سردی کی لہر برقرار رہے گی۔

۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button