شہر لاہور کا موسم گرم اور خشک،مارچ کے مہینے ہی میں گرمی نے عوام کی چیخیں نکلوا دیں

(مائرہ ارجمند) آج جمعہ المبارک ہے ،مارچ کی 18 تاریخ عیسوی سال 2022، 14 شبعاں اور قمری سال 1443 جبکہ چیت کی5 تاریخ اور دیسی کیلینڈر کا 2079 واں سال ہے۔
شہر لاہور کاموسم مارچ ہی میں غیر معمولی طور پر گرمی شروع ہو چکی ہے اور آنے والے چند روز میں درجہ حرارت مزید بڑھے گا ۔ مارچ کے ان دنوں کا اگر گزشتہ برس کے ساتھ موازنہ کیا جائے تو درجہ حرارت میں کم و بیش 10 ڈگری کا فرق ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ماہ کے آخر تک بارش کا دور دور تک کوئی امکان نہیں ۔
آلودگی کی بات کی جائے تو موسم سرما کے مقابلے میں فضائی آلودگی میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے۔ چند روز قبل لاہور کی فضا بلکل صاف ہو گئی تھی اور ائیر کوالٹی انڈیکس 50 کے لگ بھگ تھا لیکن گزشتہ روز سے آلودگی کا مسئلہ پھر سے سر اٹھانے لگا ہے اور آج لاہور دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں میں تیسری پوزیشن پر ہے ۔ لاہور میں مجموعی اے کیو آئی یعنی ائیر کوالٹی انڈیکس 165 پر ہے جو آلودگی کے اعتبار سے تیسرا درجہ ہے اور اسے آلودگی کاخطرناک درجہ خیال کیا جاتا ہے ۔ لاہور کے آلودہ ترین علاقوں میں گرین ٹاون آج سرفہرست ہے جہاں اے کیو آئی215ریکارڈ کیا گیا ہے ، ٖڈئفنس کا فیز 5 میں 188 اے کیو آئی ہے اور یہ لاہور کا دوسرا آلودہ ترین علاقہ ہے جبکہ کوٹ لکھپت 187 اے کیو آئی کیساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔


محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں کم سے کم درجہ حرارت20 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ40ڈگری رہنے کی توقع ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب68 فیصد ریکارڈ کیا گیاہے۔