موسم

لاہور کا موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے

 (مائرہ ارجمند) آج منگل ہے ،فروری کی 15 تاریخ عیسوی سال 2022، 13 رجب قمری سال 1443 جبکہ پھگن کی 3 تاریخ اور دیسی کیلینڈر کا 2078 واں سال ہے

آج شہر کا موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ لاہورمیں آلودگی کی شرح میں کم یآئی ہے شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس 213 ہے۔ آلودہ ترین شہریوں کی فہرست میں لاہور تسرے نمبر پر ہے۔

لاہور کے آلودہ ترین علاقوں میں امریکی قونصل خانہ 306 اے کیو آئی کیساتھ پہلے، کوٹ لکھپت 298 کیساتھ دوسرے جبکہ ہے ظفر علی روڈ پر 289 اے کیو آئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 23 ڈگری رہنے کی توقع ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب87 فیصد ریکارڈ کیا گیا، اگلے 24 گھنٹے کے دوران سردی کی لہر برقرار رہے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button