موسم

شہر لاہور کا موسم آج بھی گرم اور خشک ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے ہفتے تک بارش کا کوئی امکان نہیں

(مائرہ ارجمند) آج اتوار ہے ،مارچ کی 27 تاریخ عیسوی سال 2022، 23 شبعاں اور قمری سال 1443 جبکہ چیت کی14 تاریخ اور دیسی کیلینڈر کا 2079 واں سال ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور کا موسم گرم اور خشک ہے اور بارش کا دور دور کوئی امکان نہیں ۔ مارچ ہی کے مہینے میں گرمی کی شدید لہر کی وجہ سے پنجاب کے میدانی علاقوں میں گندم کی فصل پک چکی ہے اور ایک دو روز میں کٹائی بھی شروع ہو جائے گی۔ اس سال مارچ کے دوسرے ہفتہ سے شہر کا درجہ حرارت 35 سے 40 سینٹی گریڈ کے درمیان چلا آ رہا ہے جو اس ماہ میں گزتہ 50 سال کی ریکارڈ گرمی ہے کیونکہ عام طور پر مارچ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سینٹی گریڈ رہتا ہے ۔

آلودگی کی بات کی جائے تو موسم سرما کے مقابلے میں فضائی آلودگی میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے۔ چند روز قبل لاہور کی فضا بلکل صاف ہو گئی تھی اور ائیر کوالٹی انڈیکس 50 کے لگ بھگ تھا جو موسم سرما میں 750 سے بھی تجاوز کر چکا تھا۔ آج لاہور دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں میں پہلےنمبر پر ہے ۔ لاہور میں مجموعی اے کیو آئی یعنی ائیر کوالٹی انڈیکس 224 پر ہے جو آلودگی کے اعتبار سے تیسرا درجہ ہے اور اسے آلودگی کا بہت خطرناک درجہ خیال کیا جاتا ہے ۔ لاہور کے آلودہ ترین علاقوں میں کوٹ لکھپت آج سرفہرست ہے جہاں اے کیو آئی 345 ریکارڈ کیا گیا ہے ،ایچی سن کالج اور مال روڈ کے گردونواح میں اے کیو آئی ہے331 ہے اور یہ لاہور کا دوسرا آلودہ ترین علاقہ ہے جبکہ ٖڈیفنس فیز 5 کے گرد و نواح شہرکا تیسرا آلودہ ترین علاقہ ہےجہاں اے کیو آئی 324 ریکارٖڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے چوبیس گھنٹوں میں لاہور میں بارش کا کوئی امکان نہیں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم 22 رہنے کا امکان ہے ۔ ہوا میں نمی کا تناسب 64 ریکارڈ کیا گیا ہے

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button