موسم

شہر لاہور کا موسم شدید سرد اورخشک ، دھند کی وجہ سے نظام زندگی بری طرح متاثر

(مائرہ ارجمند) آج جمعہ المبارک ہے جنوری کی 14 اور عیسوی سال 2022، 10 جمادی الثانی قمری سال 1443 جبکہ ماگھ کی یکم تاریخ اور دیسی کیلینڈر کا 2078 واں سال ہے۔

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انکے دائرہ اختیار میں آنے والی تمام موٹرویز ٹریفک کی آمدورفت کے لئے کھلی ہیں جبکہ دھند کی وجہ سے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر مقامی و بین الاقوامی پروازوں کا شیڈول درہم برہم ہے۔

لاہور ایئرپورٹ پر فلائیٹ آپریشن ابتک معطل ہے۔ جس کے باعث اندرون و بیرون ملک سے آنے والی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔ ایئرپورٹ حکام کی جانب سے مسافروں کو اپنی پرواز سے متعلق معلومات حاصل کرکے ایئرپورٹ آنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ائیر بلیو کی لاہور سے ابوظہبی جانے والی پرواز 430 دوپہر بارہ بجے تک تاخیر کا شکار‏ہے ، ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق قطر ائیر ویز کی لاہور سے دوحہ جانےو الی پرواز 621دوپہر 1:30تک تاخیر کا شکار‏ہے اور ایسے ہی پی آئی اے کی لاہور سے ٹورنٹو جانے والی پرواز 789صبح 9:30تک تاخیر کا شکارہے

ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہےکہ جونہی دھند میں کمی واقع ہوگی، حد نگاہ ٹھیک ہوتے ہی فضائی آپریشن کو معمول پر لے آئیں گے۔

آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا آج تیسرا نمبر ہے اور شہر میں آلودگی213 اے کیو آئی ہے ، لاہور کے آلودہ ترین علاقوں میں کوٹ لکھپت پہلے نمبر پر جہاں اے کیو آئی 323 ہے ۔ ظفر علی روڈ 314 کے ساتھ دوسرے اور امریکی قونصل خانہ 213 اےکیو آئی کیساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میںسر شام دھند پڑنے کا امکان ہے ، صبح کے اوقات میں لاہور کا درجہ حرارت9 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جہاں ہوا میں نمی کا تناسب 87 فیصد ریکارڈ کیا گیا، آئندہ 24 گھنٹے کے دوران سردی کی لہر برقرار رہے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button