لاہور کا موسم انتہائی سرد ہے،آج بارشوں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہوگا

(مائرہ ارجمند) آج سوموار ہے جنوری کی 17 اور عیسوی سال 2022، 13 جمادی الثانی قمری سال 1443 جبکہ ماگھ کی 4 تاریخ اور دیسی کیلینڈر کا 2078 واں سال ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں اور برفانی طوفانوں کا نیا سسٹم آج پاکستان میں داخل ہو رہا ہے جس کی وجہ سے بارشوں اور برفباری کا سلسلہ 20 سے 21 جنوری تک جاری رہنے کا امکان ہے ۔ شہر میں مطلع ابر آلود ہے اور دو روز میں بارش متوقع ہے ۔
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے موٹر وے سمیت متعدد رابطہ سڑکوں کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے۔
آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا آج دوسرا نمبر ہے اور شہر میں آلودگی222 اے کیو آئی ہے ، لاہور کے آلودہ ترین علاقوں میں کوٹ لکھپت416 اے کیو آئی کے ساتھ پہلے ، ظفر علی روڈ 374 کے ساتھ دوسرے ،جبکہ ایچی سن کالج مال روڈ 370 کیساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج مطلع ابر آلود رہنے کی توقع ہے ، صبح کے اوقات میں لاہور کا درجہ حرارت 9 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جہاں ہوا میں نمی کا تناسب 87 فیصد ریکارڈ کیا گیا، آئندہ 24 گھنٹے کے دوران سردی کی لہر برقرار رہے گی۔