موسم

شہر لاہور کا موسم انتہائی سرد ، وقفے وقفے سے بارش جاری

(مائرہ ارجمند) آج ہفتہ ہے جنوری کی 22 اور عیسوی سال 2022، 18 جمادی الثانی قمری سال 1443 جبکہ ماگھ کی 9 تاریخ اور دیسی کیلینڈر کا 2078 واں سال ہے۔

لاہور سمیت پنجاب بھرمیں بارشوں نیا سلسہ شروع ہو چکا ہے ۔جسکی وجہ سے پیر کے روز تک صوبہ کے طول و عرض میں شدیدبارشوں کاسلسلہ جاری رہےگا۔

گزشہ شب سے جاری بارش اور برف باری کی وجہ سے شانگلہ کے علاقے الپوری فیض آباد میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔

علاوہ ازیں چمن سمیت بلوچستان کے شمالی اضلاع میں برف باری کے بعد قومی شاہراہیں ٹریفک کیلئے بند کردی گئیں۔

ملتان، رحیم یار خان اور لودھراں سمیت جنوبی پنجاب میں بارش کے باعث موسم سرد اور درجنوں فیڈر ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

پشاور میں موسلادھار بارش کے بعد موسم سرد ہوگیا جبکہ مختلف سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔

بارش کی وجہ سے شہر کی آلودگی میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے اورآج تین ماہ کے لاہور ائیر کوالٹی انڈیکس کے لائیو ویجٹ میں182 اے کیو آئی کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے جبکہ کراچی 224 کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ لاہور کے آلودہ ترین علاقوں میں امریکی قومصل خانہ 300 اے کیو آئی کے ساتھ پہلے ایچی سن کالج مال روڈ 291 اے کیو آئی کے ساتھ دوسرے اور ظفر علی روڈ 251 اے کیو آئی کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج مطلع ابر آلود ہے ، صبح کے اوقات میں لاہور کا درجہ حرارت10 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جہاں ہوا میں نمی کا تناسب93فیصد ریکارڈ کیا گیا، آئندہ 24 گھنٹے کے دوران سردی کی لہر برقرار رہے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button