شہر لاہور کا موسم معتدل،آلودگی کے خطرے نے پھر گھنٹی بجا دی

(مائرہ ارجمند) آج بدھ ہے ،مارچ کی 9 تاریخ عیسوی سال 2022، 5 شبعاں اور قمری سال 1443 جبکہ پھگن کی 25 تاریخ اور دیسی کیلینڈر کا 2078 واں سال ہے۔
شہر لاہور کا موسم معتدل اور مطلع صاف ہے اگلے 24 گھنٹون کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں۔
آلودگی کی بات کی جائے تو شہر لاہور میں ایک مرتبہ پھر خطرے کی گھنٹیاں سنائی دے رہی ہیں ، گزشتہ چند روز سے لاہور کی فضائی آلودگی میں خاطر خواہ کمی نوت کی جا رہی تھی لیکن آج ایک مرتبہ ہھر لاہور دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر آ گیا ہے۔ شہر کا مجموعی اے کیو آئی 191 ہے مگر کوٹ لکھپت 249 اے کیو آئی کے ساتھ شہر کا آلودہ ترین علاقہ ہے۔ جسکے بعد 243 اے کیو آئی کے ساتھ ظفر علی روڈ دوسرے اور ڈیفینس فیز 8 ،241 اے کیو آئی کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے


آ
محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں کم سے کم درجہ حرارت12 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ29 ڈگری رہنے کی توقع ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب77 فیصد ریکارڈ کیا گیاہے۔