شہر لاہورکا موسم سرد اور خشک، سورج چمکے گا،آلودگی میں اضافہ

( مائرہ ارجمند) آج منگل ہے فروری کی 8 تاریخ عیسوی سال 2022، 6 رجب قمری سال 1443 جبکہ ماگھ کی 26 تاریخ اور دیسی کیلینڈر کا 2078 واں سال ہے۔
شہر لاہور میں مطلع صاف ، سورج چمک رہاہے اور سرد ہوائیں چل رہی ہیں ۔
آلودگی کی بات کی جائے اے کیو آئی یعنی ائیر پولشن انڈیکس کے مطابق لاہور دنیا بھر میں آلودگی میں آج بھارتی راجدھانی دلی کے بعد دوسرے نمبر پر ہے اور شہر کی مجموعی سطح202 اے کیو آئی ہے لاہور کے آلودہ ترین علاقوں کی بات کریں تو کوٹ لکھپت 295 اے کیو آئی کیساتھ پہلے، ماڈل ٹاون 294 کیساتھ دوسرے اور گرین ٹاون 291 اے کیو آئی کیساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔


محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ22 ڈگری رہنے کی توقع ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب72 فیصد ریکارڈ کیا گیا، اگلے 24 گھنٹے کے دوران سردی کی لہر برقرار رہے گی۔