فن و فنکار
سلمان خان اور انکے والد کے نام دھمکی آمیز خط، اداکار کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی

( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی سپر سٹار سلمان خان اور انکے والد سلیم خان کو سدھو موسے والا کے قاتلوں کی جانب سے مبینہ طور پر ایک دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ تمھیں بھی سدھو موسے والا بنا دینگے ۔
یہ خط سلمان خان کو گزشتہ روز انکے مبمبئی واقع فلیٹ کے سیکیورٹی عملہ نے دیا جہاں سلمان خان اور انکے والد صبح چہل قسمی کر رہے تھے ۔
مبینہ طور پر یہ خط اسی گنگسٹر کی طرف سے دھمکی ہے ، یہ خط لارنس وشنوئی نامی گینگسٹر سے منسوب کیا جا رہا ہے جو سدھو موسے والا کے قتل کا جرم قبول کر شکا ہے ۔
اس سے قبل بھی اداکار سلمان خان کو اسی گروہ کی جانب سے جان سے مار دینے کی دھمکیاں موصول ہو چکی ہیں ۔ ممبئی پولیس نے اس خط کے موصول ہونے کے بعد اداکار کے گھر کی سیکیورٹی بڑھا دی ہے اور انہیں ذاتی طور پر محتاط رہنے کی ہدایت بھی کی ہے۔