تازہ ترین

دھمکیاں مل رہی ہیں لیکن جعلی دانشور آفتاب اقبال سے معافی منگوا کر رہوں گی، ویڈیو پیغام کے دوران طاہرہ جالب کی آنکھوں میں آنسو آ گئے

( مانیٹرنگ ڈیسک) انقلابی شاعر حبیب جالب کی بیٹی طاہرہ جالب نے اپنے تازہ ترین ویڈیو پیغام میں بتایا ہے کہ انہیں جعلی دانشور آفتاب اقبال کے خلاف مظاہرہ کرنے اور معافی کے مطالبہ پر مسلسل فون کالز موصول ہو رہی ہیں جس میں کوئی انہیں دھمکاتا ہے اور کوئی زور دیتا ہے کہ دو ٹکے کے آدمی کو دفع کرو اسکی کوئی اوقات نہیں اور یہ سب بند کر دو لیکن طاہرہ جالب کا کہنا ہے کہ وہ اپنے وقالد کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتیں وہ کسی صورت اپنے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گی۔

طاہرہ جالب نے پھر سے وضاحت کی ہے کہ انکا مطالبہ بہت سادہ ہے اور وہ یہ ہے کہ آفتاب اقبال اپنے اسی پروگرام میں اپنے الفاظ واپس لے اور عظیم انقلابی شاعر کی شان میں گستاخی کرنے پر معافی مانگے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button