فن و فنکار

لائی وی نہ گئی تے نبھائی وی نہ گئی ، ٹائیگر شیرف اور دیشا پٹانی میں بریک کی وجوہات سامنے آ گئیں

( مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی ادا کارہ دیشا پٹانی اور ادا کار ٹائیگر شیروف کے بریک اپ کی وجہ سامنے آگئی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دیشا پٹانی نے کئی بار ٹائیگر شروف کو شادی کرنے کا کہا لیکن بار بار اداکار کی جانب سے انکار کی وجہ سے دونوں کے درمیان بریک اپ ہوگیا۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ دیشا اپنے اور ٹائیگر کے  رشتے کو  شادی کا نام دینا چاہتی تھی لیکن اداکار نے  ہمیشہ ‘ نہیں ابھی نہیں’ کا جواب دیا۔خیال رہے کہ بریک اپ کے حوالے سے دیشا اور ٹائیگر شروف کی جانب سے  اب تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔ 

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button