تازہ ترینورلڈ اپ ڈیٹ

بھارت میں 9 افراد کی جان لینے والا شیر6 گھنٹے کے سرچ آپریشن کے بعد ہلاک

(مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت میں 9 افراد کی جان لینے والے شیر کو ہلاک کردیا گیا۔

بھارتی ریاست بہار کے علاقے چمپارن میں شیر نے مقامی لوگوں کو دہشت زدہ کر رکھا تھا اور ماہ ستمبر میں ایک خاتون اور اس کے 8 سالہ بچے سمیت 6 افراد کو ہلاک کردیا تھا۔

اتوار کووالمیکی ٹائیگر ریزرو نیشنل پارک میں شیر کو مارنے کی مہم میں محکمہ جنگلات کے 200 اہلکاروں اور 8 شکاریوں نے حصہ لیا اور6 گھنٹوں کی مسلسل کوشش کے بعد شیر کو مارنے میں کامیاب ہوئے۔

ماں اور بیٹے کی ہلاکت کے بعد حکام نے شیر کو خطرناک آدم خور قرار دیا تھا، مقامی حکام نے بتایا کہ نیشنل پارک کے قریب گنے کے کھیتوں کی وجہ سے شیر کے لیے کسانوں اور ان کے مویشیوں پر حملہ کرنا آسان ہوگیا تھا

مقامی لوگوں نے شیر کے حملوں کی وجہ سے شام کو باہر نکلنا بند کر دیا تھا، شیر کی ہلاکت کے بعد مقامی لوگ رات بھر جاگے اور شیر کی ہلاکت کا جشن منایا ۔

بنگال ٹائگرز کا سب سے بڑا مسکن سندربن ہے جسکا نام خطرے سے دوچار سندری کے درخت سے اخذ کیا گیا ہے جو کہ ساحلی جنگلات میں درختوں کی ایک قسم ہے جو اس خطے میں پھلتی پھولتی ہے۔ اس کی سخت اور باریک دانے والی لکڑی اعلیٰ درجے کی مصنوعات بشمول فرنیچر کی تیاری میں استعمال ہوتی ہے۔

شیروں کے آبائی وطن کے تحفظ کے لیے حکومت کی جانب سے کی جانے والی کوششیں سندربن کو ترقی سے بھی دور رکھتی ہیں اور شیروں پر مبنی سیاحت کے ذریعے فوری آمدن فراہم کرتی ہے۔

جنگل ان لوگوں کو بہت کچھ دیتا ہے۔ یہ بڑھتے ہوئے پانی کا فعال طور پر مقابلہ کرتا ہے اور سونامی اور طوفانوں (جو خلیج بنگال میں بہت زیادہ ہیں) کے خلاف رکاوٹ کا کام کرتا ہے۔‘

یہی وجہ ہے کہ دوستوں اور رشتہ داروں کو اپنی آنکھوں کے سامنے معذور دیکھنے کے باوجود، سندربن کے لوگ شیروں سے نفرت نہیں کرتے۔ وہ جانتے ہیں کہ ان کی قسمت بالآخر قاتل شیروں کے ساتھ جڑی ہوئی ہے۔ شیر جنگل کی حفاظت کرتے ہیں اور جنگل لوگوں کی حفاظت کرتا ہے۔

خوفناک آدم خوروں کے ساتھ نسل در نسل اپنا گھر بانٹنے کے بعد آپ کو یہ ماننے کے لیے معاف کر دیا جائے گا کہ ایسی کوئی چیز نہیں ہے جس سے ان مضبوط کمیونٹیز کو ڈرایا جا سکے۔ لیکن بدقسمتی سے آپ غلط ہوں گے۔

2016 کے آخر میں بنگلہ دیش نے سندربن کے جنگل سے صرف 65 کلومیٹر اوپر کی طرف ملک کے سب سے بڑے کول پاور سٹیشن کی تعمیر شروع کی تھی۔

ماحولیاتی تنظیموں بشمول یونیسکو کی طرف سے اس سٹیشن کی تعمیر کی عالمی سطح پر مذمت کی گئی تھی اور اسے سندربن کے ماحولیاتی نظام کے لیے ایک ’سنگین خطرہ‘ قرار دیا تھا۔

تنظیم کی تفصیلی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کوئلے کی راکھ اور گندے پانی سے ہونے والی آلودگی، نیز شپنگ اور ڈریجنگ میں اضافہ، اس نازک خطے میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو تیز کرے گا اور ’ناقابل تلافی نقصان‘ کا سبب بنے گا۔

انھوں نے کہا کہ ’تقریباً پچیس لاکھ لوگ اپنی روزی روٹی کے لیے اس خطے کے ساحلی جنگلات پر انحصار کرتے ہیں۔‘ اگر ماحولیاتی نظام کو مستقل طور پر نقصان پہنچتا رہا تو وہ شیر، نباتات اور اس علاقے پر انحصار کرنے والے تمام جانور نمایاں طور پر متاثر ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button