کانپیں ٹانگ رہی ہیں کے معاملہ پر حریم شاہ بھی میدان میں
( مانیٹرنگ ڈیسک ) ٹک ٹاکر حریم شاہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی حمایت میں میدان میں آگئی ہیں۔ حریم شاہ کا کہنا ہے کہ بلاول کی اردو کا مذاق اڑانے والے سیاستدانوں کو شرم آنی چاہیے۔
حریم شاہ نے ایک ویڈیو میں بلاول کی اردو کا مذاق اڑانے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ’’غلطی کسی سے بھی سرزد ہوسکتی ہے کیا ہم سب پرفیکٹ ہیں اگر بلاول بھٹو سے غلطی ہوگئی تو یہ غلطی کسی سے بھی ہو سکتی ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل بلاول بھٹو زرداری کی اسلام آباد میں عوامی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے زبان پھسل گئی تھی اور وہ ’’ٹانگیں کانپ رہی ہیں‘‘ کو مغالطے میں ’’کانپیں ٹانگ رہی ہیں‘‘ کہہ بیٹھے تھے۔
بلاول کی اس غلطی پر سوشل میڈیا پر ان کا بے حد مذاق اڑایا گیا اور دلچسپ میمز شیئر کی گئیں۔ بلاول کا مذاق اڑانے والوں میں صرف سوشل میڈیا صارفین ہی نہیں بلکہ سیاستدان اور فنکار بھی شامل تھے۔