تھانہ کچہری
پشاور پولیس کی بروقت کارروائی منشیات فروشوں کی پنجاب میں آئس سمگل کرنے کی کوشش ناکام

( نمائندہ خصوصی پشاور ، اسد شہسوار) شاورکے تھانہ چمکنی کی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی آئس سمگلر گروہ سے تعلق رکھنے والے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان کار کے ذریعے آئس پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے جن میں سے تین راولپنڈی جبکہ ایک ضلع ہنگو کا رہائشی ہے۔ تمام ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران آئس سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے ۔ملزمان کے قبضہ سے ایک کلو گرام سے زائد آئس برآمد کرنے سمیت ہزاروں روپے جعلی کرنسی بھی برآمد کی گئی ہے، کارروائی کے دوران آئس سمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی تحویل میں لی گئی ہے ۔ تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے