موسم

آج شہر لاہور کا موسم ابر آلود ہے ، محکمہ موسمیات کی بارش اور گرد آلود ہوائیں چلنے کی پیش گوئی

(مائرہ ارجمند) آج جمعرات ہے مئی کی 5 تاریخ عیسوی سال 2022، 3شوال اور قمری سال 1443 جبکہ 22 وساکھ اور دیسی کیلینڈر کا 2079 واں سال ہے۔

عید کے روز گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے، محکمہ موسمیات نے آج شام لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع ، بشمول راولپنڈی، چکوال، اٹک، جہلم، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، شیخوپورہ، حافظ آباد، گجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال اورگجرات میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ظاہرکیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم 25 رہنے کا امکان ہے ۔ ہوا میں نمی کا تناسب43 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آلودگی کی بات کی جائے تو شہر میں صورتحال آج قدرے بہتر ہے۔ آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج لاہور 5 ویں نمبر پر ہے۔ آج شہر کا مجموعی اے کیو آئی یعنی ائیر کوالٹی انڈیکس 127ہے

Aqi Lahore may 5 2022
 Aqi Lahore may 5 2022

موسم سرما کے مقابلہ میں شہر کی مجموعی صورتحال قدرے بہتر ہے تاہم گنجان آباد اورٹریفک کے اعتبار سے مصروف علاقوں میں اے کیو آئی لیول زیادہ ہے۔

لاہور میں ظفر علی روڈ اورماڈل ٹاونکے علاقے 180 اے کیو آئی کیساتھ پہلے ،گلبرگ 176 اے کیو آئی کیساتھ دوسرے جبکہ امریکی قونصل خانہ کے گردوپیش 156 اے کیو آئی کیساتھ تیسرے نمبرہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے 23 گھنٹوں کے دوران لاہور میں ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم 22 رہنے کا امکان ہے ۔ ہوا میں نمی کا تناسب57 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button