کے پی کے شہر کرم میں طوفانی بارش سے 2 منزلہ مکان زمین بوس 5 افراد ہلاک

( اسد شہسوار ) وسطی کرم میں بارشوں سے متاثرہ دو منزلہ مکان گرگیا جس کے ملبے تلے دب کر 4 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو کے مطابق ضلع کرم کےعلاقہ مسوزئی تری تنگ میں گزشتہ رات دو منزلہ کچا مکان زمین بوس ہوگیا اور گھر کے تمام افراد ملبے تلے دب گئے۔
ریسکیو اہلکاروں نےامدادی کارروائیاں کرتے ہوئے ملبے سے پانچ افراد کی لاشیں نکالیں جن میں 4 بچے اور 1 خاتون شامل ہیں جب کہ 11 زخمیوں کو بھی ملبے سے نکالا گیا جنہیں صدہ ہسپتال پہنچا دیا گیا۔
بتایا جارہا ہے کہ ان میں سے 7 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق سات شدید زخمیوں کو پشاور اور دوسرے ہسپتالوں میں پہنچایا گیا ہے۔
دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں انڈونیشیا کے سفارت خانے نے مقامی کاروباری گروپ وحید انڈسٹریز کے ساتھ مل کر اتوار کو پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے فنڈ ریزنگ کے ذریعے 1.23 ملین روپے اکٹھے کیے ہیں‘جمہوریہ انڈونیشیا کے سفیر ایڈم ٹوگیو، وحید گروپ کے ڈائریکٹر فہد وحید، خیبر پختونخواہ کی ریجنل کوآرڈینیٹر مسز ایفی اندریانی اور پاکستان میں انڈونیشین طلباءکے چیئرمین ابن فکری غزالی نے 1.2 ملین روپے کا چیک پیش کیا
‘پکوان کے مظاہرے میں شرکت کرنیوالے مہمانوں نے سیلاب زدگان کے لیے تین لاکھ روپے عطیہ دیا‘انڈونیشیا کے سفارت خانے اور وحید گروپ نے مشہور انڈونیشین ماسٹر شیف کنٹیسٹنٹ کے ذریعہ انڈونیشین کھانا پکانے کے ایونٹ کے دوران سیلاب زدگان کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے کے لیے تعاون کیا‘انڈونیشیائی کھانا پکانے کے ایونٹ میں پاکستان ہلال احمر سوسائٹی کے چیئرمین،
سفارتکاروںاور ان کی بیگمات، وزارت خارجہ کے نمائندوں، وحید گروپ کے ڈائریکٹر، ریسٹورنٹ مالکان، تاجر برادری اورانڈونیشین سٹوڈنٹ ایسوسی ایشن نے شرکت کی‘فنڈ ریزنگ کی سرگرمی میں مشہور شیف بڈیانو کو شامل کیا گیا، جو اس وقت میریٹ، نوسا دعا بالی میں ایگزیکٹو شیف کے طور پر کام کر رہے ہیں اور 28 سال سے زائد عرصے سے کھانا پکانے میں پیشہ ورانہ مہارت رکھتے ہیں‘اس ایونٹ میں انہوں نے بطور مہمان جج شرکت کی
‘شیف بڈیانو نے بیٹاوی (بیف سوپ)، مرنگی چکن ساتے (چکن تکا)، فرائیڈ نوڈلز، اور بکوان (پکوڑا) متعارف کرایا‘تمام انڈونیشیا کے کھانے پاکستان میں دستیاب مصالحوں سے بنائے گئے تھے‘اس موقع پر انڈونیشیا کے سفیر نے کہا کہ مشہور پاکستانی گرم مصالحوں میں استعمال ہونے والی بہت سی اشیاجیسے جائفل، لونگ اور کالی مرچ انڈونیشیاکے ہارٹ لینڈ آف سپائسز سے بھی آتے ہیں‘انہوں نے کہا کہ سفارت خانے نے اس تقریب کا انعقاد انڈونیشیا کی حکومت کے پروگرام ‘انڈونیشیا اسپائس اپ دی ورلڈ’ کے نام سے کیا ہے تاکہ مقامی مصالحوں اور کھانوں کو فروغ دیا جا سکے،
پاکستان ہلال احمر سوسائٹی کے چیئرمین نےفنڈریزنگ تقریب کےانعقادپر انڈونیشیا کے سفارت خانے کا شکریہ ادا کیا‘وحید گروپ کے ڈائریکٹر نے اسلام آباد میں دو انڈونیشین کھانوں کے ڈیمو کی میزبانی میں مشترکہ تعاون کے لیے انڈونیشین سفارت خانے کی کوششوں کو سراہا‘اس تقریب کے موقع پرکوتھم کے چیف ایگزیکٹو آفیسر احمد شفیق نے طلباءکو انڈونیشیائی کھانوں کو متعارف کرانے کے لیے انڈونیشین سفارت خانے کے اقدام کی تعریف کی۔