ریاست اور سیاستبازار اور کاروبار

آل پاکستان انجمن تاجران کا مفتاح اسماعیل کو ہٹائے جانے کا مطالبہ

( سفیان سعید خان)  آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے ریٹیلر فکس ٹیکس کو مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے بجلی بلوں پر سیل ٹیکس لگایا ہے جب کہ سیل ٹیکس امپورٹرز اور مینو فیکچررز پر لگتا ہے۔

نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اجمل بلوچ نے کہا کہ کسی سمجھدار شخص کو وزیر خزانہ لگایا جائے، مفتاح اسماعیل کے اقدامات تاجر دشمنی پر مبنی ہیں، موجودہ حکومت تاجر دوستی کے بجائے تاجر مخالف اقدامات کیے جارہی ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ بجلی کے بلوں میں فکس سیل ٹیکس واپس نہ ہوا تو وزارت خزانہ کا گھیراؤ کریں گے، حکومت ٹیکس پر ٹیکس لگا رہی ہے جو ناقابل برداشت ہیں۔

صدر انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا کہ حکومتی رہنما لگژری گاڑیوں میں گھومنا بند کریں، اپنے اخراجات کم کریں،
موجودہ سمجھ دار تجربہ کار حکومت نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا ہے، انکم ٹیکس ریٹیلر پر فکس ہوسکتا ہے سیلز ٹیکس نہیں ہو سکتا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا کہ حکومت سٹیک ہولڈرز کے ساتھ بیٹھ کر مشاورت کرے، سیلز ٹیکس والے بجلی کے بل تاجر کسی صورت میں جمع نہیں کروائیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button