فن و فنکار
شان کی ایکشن فلم "ضرار” کا ٹریلر آ گیا

(پاکستانی سُپراسٹارشان شاہد ایکشن اورتھرل سے بھرپور فلم ضرار کے ساتھ بڑی اسکرین پرواپسی کررہے ہیں ۔
کئی سال سے اس فلم پرکام کرنے والے شان نے بالآخرفلم کا آفیشل ٹریلرریلیزکردیا ہے۔
ایک منٹ 30 سیکنڈ دورانیے کے ٹریلرمیں شان ایک ایساکردارنبھارہے ہیں جو دنیا کی بری قوتوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔
فلم کے مرکزی کرداروں میں کرن ملک، شان شاہد، نیئراعجاز، ندیم بیگ اوردیگرموجود ہیں، ضرار کی کہانی شان نے خود لکھی ہے۔
اس سے قبل شان نے 2020 میں یوم پاکستان کے موقع پر فلم کا ٹریلرجاری کیاتھا، ضرارکا کردار نبھانے والے شان ممکنہ طورپرانٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) سے وابستہ ہیں اوران کاکردارجنگ زدہ دنیا میں امن کا متلاشی ہے۔
تاہم اب یو ٹیوب پر فلم کا 2020 میں ریلیز کیاجانے والا ٹریلردستیاب نہیں ہے