بازار اور کاروبارصارف اور خریدار
لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار،انڈوں کی قیمت میں معمولی اضافہ

(مائرہ ارجمند) لاہور میں برائلر مرغی کی قیمت میں مسلسل کمی کا رجحان ہے۔ گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران لاہور میں فارمی مرغی کے گوشت کی قیمت سال کی بلند ترین سطح کو پہنچ کر اب واپس ہونا شروع ہو چکی ہے اور پانچ روز کے دوران برائلر کا فی کلو گوشت 30 روپے سستا ہو چکا ہے۔آج لاہور میں فارمی مرغی برائلر کے گوشت کی فی کلو قیمت376 روپے تھی جو آج 5 روپے کی کمی کے بعد371روپے کی ہو چکی ہے۔
شہر میں زندہ مرغی کی فی کلو تھوک میں قیمت 248 روپے جبکہ پرچون میں 256 روپے ہے۔

فارمی انڈوں کی قیمت میں 2 روپے فی درجن اضافہ کے بعدانڈہ 126 روہے فی درجن ہے جبکہ پیٹی کی قیمت 3 ہزار 660روپے ہے۔