تھانہ کچہری
شک نے آگ لگا دی
شک نے آگ لگا دی
ٹیوشن پڑھانے والے ٹیچر نے 11سالہ بچی کا گلا کاٹ دیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ رتہ امرال کے علاقے ماربل فیکٹری میں سفاک 22 سالہ ملزم ٹیوشن ٹیچر نے 11 سالہ بچی کو گلا کاٹ کر قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق بچی کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے تیز دھار آلہ برآمد کرلیا گیا ہے۔
ملزم نے پولیس کو دیے گئے بیان میں جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ بچی ہریرہ کے گھر والے مجھ پر شک کرتے تھے، اس بات کا غصہ تھا اسی لیے تیز دھار آلے سے قتل کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس ملزم کی ذہنی حالت سے متعلق بھی میڈیکل کروائے گی جبکہ بچی کے پوسٹ مارٹم کے لیے لاش اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔
سی پی او راولپنڈی نے واقعے کا نوٹس لے لیا اور پولیس نے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
پولیس حکام نے ورثا کو یقین دہانی کروائی ہے کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دی جائے گی اور انہیں انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔