لودھراں میں دو ملزمان نے سوتیلے باپ کو قتل کر دیا

( جہانزیب احمد خان ) لودھراں کے نواحی گاؤں میں ماں کی دوسری شادی سے ناراض سوتیلے بیٹوں نے باپ کو قتل کر دیا، مقتول نے دو ماہ قبل ملزمان کی والدہ سے دوسری شادی کی تھی۔
مقامی لوگوں کے مطابق 55 سالہ خادم حسین کو اس کے سوتیلے بیٹوں نے دوسری شادی پر دشمنی پر قتل کیا۔اس حوالے سےبتایا گیا کہ مقتول پر جلال اور ہاشم نے حملہ کیا، جب وہ اللہ دتہ کے ساتھ گھر کے باہر کھڑا تھا، خادم حسین کی گردن کے پچھلے حصے، بازو اور ٹانگ پر چاقو سے وار کیا گیا۔
حادم حسین اور اللہ دتہ نے ملزمان کو پکڑنے کی کوشش کی تو وہ دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔ خادم حسین کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
مقتول کے بیٹے خالد محمود کا کہنا تھا کہ ملزمان نے خادم حسین کو اغوا اور قتل کرنے کی پہلے بھی کوشش کی تھی۔ صدر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا۔پولیس نے خالد محمود کی شکایت پر ملزمان کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 302 اور 34 کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کاشف اسلم نے بتایا کہ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
دوسری جانب شعبہ تفتیش ڈسٹرکٹ ویسٹ نے دو الگ کارروائیاں کرتے ہوئے غیرت کے نام پر قتل ہونے والے ہائی پروفائل مقدمات میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق شعبہ تفتیش سرجانی کی ہائی پروفائل مقدمات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، پولیس نے غیرت کے نام پر قتل کے 2 بڑے مقدمات حل کر لیے اور3 سفاک قاتل گرفتار کر لیے۔
ایس ایس پی انویسٹگیشن عارف اسلم راؤ کے مطابق سفاکانہ قتل کی پہلی واردات 18 جولائی کو تیسر ٹاؤن سرجانی میں کی گئی تھی، ایک بنگالی نوجوان ندیم کو گھر کی چھت سے لٹکا کر 17 گولیاں ماری گئی تھیں۔
ندیم کے قتل میں ملوث ملزمان سراج الدین محسود اور معراج الدین محسود کو گرفتار کر لیا گیا، ملزمان نے غیرت کے نام پر بنگالی نوجوان ندیم کو قتل کیا تھا، مقتول ندیم نے محسود لڑکی عالیہ سے محبت کی شادی کی تھی۔
قتل کی دوسری واردات 4 اگست سرجانی پاور ہاؤس کے قریب نرسری پر ہوئی تھی، جس میں والدین کے اکلوتے بیٹے افضل کو گلا کاٹ کر قتل کیا گیا تھا۔
پولیس رپورٹ کے مطابق قتل کے بعد مقتول افضل کا سر الگ اور دھڑ الگ پھینکا گیا تھا، واردات میں ملوث ملزم عثمان کو گرفتار کر لیا گیا، ملزم قتل کی واردات کے لیے لودھراں سے کراچی پہنچا تھا۔
ملزم کے مطابق مقتول کے اس کی سوتیلی والدہ سے تعلقات تھے، واٹس ایپ میسجز کے ذریعے پتا چلنے پر قاتل کراچی پہنچا۔
پولیس رپورٹ کے مطابق قتل کے بعد مقتول افضل کا سر الگ اور دھڑ الگ پھینکا گیا تھا، واردات میں ملوث ملزم عثمان کو گرفتار کر لیا گیا، ملزم قتل کی واردات کے لیے لودھراں سے کراچی پہنچا تھا۔
ملزم کے مطابق مقتول کے اس کی سوتیلی والدہ سے تعلقات تھے، واٹس ایپ میسجز کے ذریعے پتا چلنے پر قاتل کراچی پہنچا۔
ہائی پروفائل دونوں مقدمات کے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج تھے، ملزمان کے خلاف ریمانڈ حاصل کر کے مزید تفتیش کی جائے گی۔