لاہور میں معمولی جھگڑے پر 2 افراد قتل 2 زخمی

( جہانزیب احمد خان ) لاہور کے علاقے باغبان پورہ میں ریسٹورنٹ میں کھانے پر ہونے والے جھگڑے میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔
عینی شاہدین کے مطابق باغبان پورہ میں قائداعظم انٹرچینج کے قریب ریسٹورنٹ میں فائرنگ کے نتیجے میں دو نوجوان عمران اور علی حسن موقع پر ہلاک جبکہ عزیز الرحمان اور اعجاز زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ 6 ،7 افراد 2 دن پہلے ریسٹورنٹ میں داخل ہوتے ہیں،کھانا ٹھیک نہ ہونے پر بات تو تکرار سے شروع ہوتی ہے اور پھر لڑائی شروع ہو جاتی ہے۔ اس دوران ایک شخص کرسی اٹھا کر مارتا ہے۔
پولیس کے مطابق دونوں پارٹیوں میں بعد ازاں صلح ہو گئی تھی ۔تاہم دو دن بعد وہ لوگ آکر فائرنگ کرتے ہیں۔
دوسری سی سی ٹی وی میں دیکھا گیا کہ ریسٹورنٹ میں لوگ بیٹھے ہیں،بائیں طرف سے اندھا دھند فائرنگ شروع ہو جاتی ہے ،جس سے بھگدڑ مچ جاتی ہے۔
دوسری جانب مقتولین کے لواحقین اور اہل علاقہ نے ٹائر جلا کر سڑک بلاک کر دی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے ۔
فوج میں بغاوت پر اکسانے کا معاملہ انتہائی سنگین جرم ہے اور عسکری حلقوں میں اس بات پر غور کیا جا رہا ہے کہ ایسے جرم میں میں ملوث شخص کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت ملٹری کورٹ میں مقدمہ چلایا جانا چاہئے۔
ان ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر دفاعی حکام نے یہ فیصلہ کرلیا تو وزارت دفاع کے توسط سے حکومت سے رابطہ کیا جائے گا تاکہ شہباز گل کو تحویل میں لے کر کورٹ مارشل کی کارروائی شروع کی جا سکے۔ حتمی فیصلہ سویلین حکومت کا ہوگا۔
آرمی ایکٹ کے تحت سویلین افراد پر مقدمہ چلانے کا معاملہ ہمیشہ سے ہی متنازع رہا ہے اور سوالات اٹھائے جاتے رہے ہیں کہ عام آدمی کا فوجی عدالت میں مقدمہ چلنا چاہئے یا نہیں۔