بازار اور کاروبارصارف اور خریدار

انڈونیشیا سے 57 ہزار میٹرک ٹن پام آئل لیکر دو بحری جہاز پاکستان روانہ

( مائرہ ارجمند ) حکومت کی جانب سے گھی کی قیمت میں 300 روپے گی کلو کمی کے اعلان کے بعد اب انڈونیشیا سے 57 ہزار میٹرک ٹن پام آئل لے کر دو بحری جہاز پاکستان کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔

وزارت صعنت و پیدار کے ذرائع کے مطابق جون کے آخر تک مزید 8 بحری جہاز انڈونیشیا سے پام آئل لے کر کراچی پہنچیں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 10 جون کو انڈونیشیا کے صدر سے اس معاملے پر گفتگو کی تھی۔ انڈونیشیا سے کُل اڑھائی لاکھ میٹرک ٹن خوردنی تیل پاکستان کو فراہم کیا جارہا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزیر صنعت و پیداوار سید مرتضیٰ محمود نے انڈونیشیا کے ہم منصب سے معاملات طے کئے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button