تھانہ کچہری

لاہور میں مبینہ پولیس مقابلہ میں 2 دہشت گرد ہلاک

( جہانزیب احمد خان ) لاہور کے علاقے بادامی باغ میں مبینہ پولیس مقابلے میں زیر حراست 2 دہشت گرد ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہو گئے۔

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے دونوں دہشت گرد عبدالرزاق اورثناءاللہ کو 17 مئی کو انارکلی بم دھماکے کے شبہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔ 

سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں نے کھوکھر پنڈ بادامی باغ میں کرائے پر گھر لیا ہوا تھا۔

ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کو نشاندہی کے لیے لے جایا جا رہا تھا جہاں پہنچنے پر گرفتار دہشت گردوں کے ساتھیوں نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے تبادلے  میں دونوں گرفتار دہشت گرد اپنے ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہو گئے۔ 

دوسری جانب حملہ آور دہشت گرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button