اقوام متحدہ کے جنرل سکرٹری وزیر اعظم کے ہمرا سکھر روانہ

(شیتل ملک ) وزیر اعظم شہبا شریف سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو اسلام آباد سے سیلاب سے متاثر ہونے والے سندھ کے شہر سکھر کے دورے پر روانہ ہو گئے۔
انتونیو گوتریس سندھ اور بلوچستان کے سیلاب سے متاثر علاقوں کا دورہ کریں گے، متاثرین سے ملاقات اور امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیں گے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ روایتی ایندھن کے استعمال کرنے والے بڑے ملکوں کا کیا دھرا پاکستان اور دیگر ترقی پذیر ملک بھگت رہے ہیں۔
انتونیوگوتریس نے عالمی برادری سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاگل پن اب بند کیا جائے، توانائی کے متبادل ذرائع پر سرمایہ کاری کریں اور قدرت سے جنگ ختم کی جائے۔

الڈس لنک کینال میں پانی بے قابو
دوسری جانب انڈس لنک کینال میں پڑنے والے شگافوں کے باعث سیلابی پانی دادو اور بھان سعید آباد کے حدود میں داخل ہوگیا، سیلابی پانی گرڈ اسٹیشن بھان سعید آباد کو عبور کرتا ہوا رنگ بند بھان سعیدآباد سے ٹکرا گیا۔
انڈس لنک کینال میں پڑنے والے شگافوں کے باعث سیلابی پانی بھان سعیدآباد کی تین یونین کونسلوں ٹلٹی ، بھمبھا اور شیخ کے سینکڑوں دیہات اور ہزاروں ایکٹر پر کھڑی فصل کو ڈبو گیا۔
بھان سعیدآباد کے قریب دل نہر کے شگاف کا پانی گرڈ اسٹیشن بھان سعیدآباد کو اپنی لپیٹ میں لیتا ہوا رنگ بند بھان سے ٹکرا چکا ہے جہاں رنگ بند کی تعمیر بھی جاری ہے۔
انڈس لنک کینال کو گاؤں آباد کے مقام پر پڑنے والے شگافوں کا پانی بھی ضلعی ہیڈ کوارٹر کی دو یونین کونسلوں، شاہنواز اور غلام شاہ کلھوڑو کے متعدد دیہات کو اپنے لپیٹ میں لیتا ہوا دادو شہر کے رنگ بند سے ٹکرا گیا ہے۔
دوسری جانب محکمۂ انہار کے ذرائع کے انڈس لنک کینال سے پانی کا دباؤ ختم کرنے کے لیے انڈس لنک کینال کی چھوٹی پل کو دریائے سندھ کے مقام پر کٹ لگا کر پانی کا اخراج کیا جائے گا تاکہ دادو اور بھان سعیدآباد شہروں کو بچایا جاسکے۔
دوسری جانب تحصیل جوہی تحصیل میہڑ اور خیرپورناتھن شاہ کا ضلع ہیڈ کوارٹر دادو سے زمینی رابطہ تاحال منقطع ہے۔
دوسری جانب میہڑ رنگ بند اور خیرپور ناتھن شاہ سے پانی کی سطح کم ہوئی ہے، منچھر جھیل کے اڑل ہیڈ ، اڑل ٹیل، دانستر نہر پر لگائے گئے دو کٹوں سے دریائے سندھ میں پانی کا اخراج 50 ہزار کیوسک ہو رہا ہے۔
کبھی خوشی کبھی غم
حیدر آباد میں ریلیف کیمپ کے متاثرین کے دکھ خوشیوں میں تبدیل ہوگئے، خیرپور سے آنے والے دو متاثرہ جوڑے شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد میں گورنمںٹ گرلز کالج میں قائم ریلف کیمپ کے متاثرین اپنا دکھ تکالیف پریشانیوں کو بھول گئے۔
ریلیف کیمپ میں دو جوڑوں کی شادی کی تقریب منتقد کی گئی کیمپ میں شادی کا اسٹیج بھی سجا رسمیں بھی ہوئیں۔
ضلع دادو کی تحصِل خیرپور ناتھن شاہ سے آنے والے متاثرین کا تعلق پہنور برادری سے ہے، نوجوان جوڑوں کی شادی پہلے سے طے تھی۔
بارش کی وجہ سے شادی ملتوی کردی گئی تھی تاہم ریلیف کیمپ میں یادگار شادی کرکے ان جوڑوں نے اپنی خوشگوار زندگی کا آغاز کیا۔
نوجوان جوڑے خوش تھے انہیں امید ہے کہ اپنی باقاعدہ زندگی کا آغاز اپنے گھروں کو لوٹ کر کریں گے۔