ورلڈ اپ ڈیٹ
آم مانگنے پر بدبخت ماموں نے ننھی بھانجی کو قتل کر دیا

( مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع شاملی میں ایک شخص نے آم مانگنے پر اپنی پانچ سالہ بھانجی کو قتل کردیا۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق عمر دین نامی 33 سالہ ملزم کھانا کھا رہا تھا، اسی دوران اس کی پانچ سالہ بھانجی خیر النسا نے اس سے آم مانگا۔ اس پر ملزم طیش میں آگیا اور بچی کے سر پر لوہے کا راڈ دے مارا۔ اس سے بھی اس کا غصہ ٹھنڈا نہ ہوا تو ملزم نے بچی کا گلا کاٹ دیا اور لاش گھر میں چھپادی۔