صارف اور خریدار

واٹس ایپ اور میسنجرکے ناپسندیدہ میسجز کا حل آ گیا

( مانیٹرنگ ڈیسک ) تقریباََ ہرصارف فیس بک، میسنجر اور واٹس ایپ جیسی مقبول ترین ایپس پر سرگرم ہے، میسنجر میں آپ ہر صارف کو ٹیکسٹ میسج کر سکتے ہیں جبکہ واٹس ایپ میں آپ صرف ان صارفین کو ٹیکسٹ کر سکتے ہیں جن کا رابطہ نمبر، آپ کے پاس موجود ہو۔

اگر آپ کو واٹس ایپ یا فیس بک میسنجر پر جعلی پیغامات موصول ہو رہے ہیں یا کچھ صارفین آپ کو میسج کر کے ہراساں کر رہے ہیں تو آپ اس سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں۔ 

ایسا کرنے کا ایک بہترین طریقہ یہ ہے کہ اس چیٹ آپشن کو ’میوٹ‘ کر دیا جائے، آپ میسنجر اور واٹس ایپ پر چیٹس اور کالز کو نظر انداز کرنے کے لیے آسانی سے ’میوٹ‘ کر سکتے ہیں۔

میسنجر پر چیٹس کو ’میوٹ‘ کرنے کا طریقہ:

سب سے پہلے، میسنجر کھولیں اور جس چیٹ کو آپ ’میوٹ‘ کرنا چاہتے ہیں اسے تلاش کریں۔

اب اس چیٹ کو دیر تک دبائیں اور ہولڈ کریں، پھر آپ کو ’میوٹ‘ نوٹیفکیشن آپشن کی فہرست نظر آئے گی، اس پر کلک کریں۔

اس فہرست میں، آپ کو ’میوٹ میسج‘ نوٹیفکیشن اور ’میوٹ کال‘ نوٹیفکیشن کا آپشن نظر آئے گا۔

آپ ان دونوں میں سے کسی ایک آپشن سے میسج یا کال نوٹیفکیشن کو میوٹ کر سکتے ہیں۔

میسنجر میں صارفین کو ’Ignore Messages‘ کا آپشن بھی ملتا ہے۔ اسے استعمال کرنے کے لیے آپ کو اس چیٹ پر دیر تک دبانا ہوگا، اسے منتخب کرنے کے بعد آپ کو غیر ضروری میسجز اور کالز سے نجات مل جائے گی۔ 

تاہم، اگر آپ اس چیٹ کو الگ سے کھولتے ہیں یا اس پر کوئی پیغام بھیجتے ہیں، تو آپ اس میں پرانا پیغام دیکھ سکتے ہیں۔

واٹس ایپ چیٹس کو ’میوٹ‘ کرنے کا طریقہ:

سب سے پہلے واٹس ایپ کھولیں اور جس چیٹ کو آپ ’میوٹ‘ کرنا چاہتے ہیں اسے تلاش کریں۔

اس میں آپ کو ’میوٹ‘ آپشن کی فہرست نظر آئے گی جس میں 3 آپشن 8 گھنٹے، 1 ہفتہ اور ہمیشہ کے لیے میوٹ کے آپشنز دستیاب ہوں گے۔

چیٹ کو ’میوٹ‘ کرنے کے بعد، آپ کو غیر ضروری پیغامات اور کالز سے نجات مل جائے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button