وائرل لیکس

نہاتے شوہر کا بوسہ لینے پر بیوی پر تشدد

( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے شہر ایودھیا میں دریا میں نہاتے ہوئے بیوی کو اپنے شوہر کا بوسہ لینا مہنگا پڑ گیا ، قریب ہی موجود نوجوانوں نے درگت بنا ڈلی ، معاملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے ۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے مطابق خاتون اور اس کا شوہر دریا میں نہا رہے تھے کہ ان کے قریب ہی دیگر نوجوان بھی دریا کے پانی سے لطف اندوز ہو رہے تھے ، دریا میں نہانے کے دوران بیوی نے محبت سے اپنے شوہر کو چوم لیا اور یہ منظر قریب میں ہی موجود نوجوانوں نے بھی دیکھ لیا جس پر انہوں نے لڑکے کو پانی سے گھسیٹ کر باہر نکالا اور شدید تشدد کا نشانہ بنایا ، لڑکی اور لڑکے کی نئی نئی شادی ہوئی تھی ، دریا میں موجود لڑکے کو تشدد کانشانہ بناتے ہوئے نعرے لگاتے رہے کہ ایودھیا میں ایسی فحاشی نہیں چلنے دیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button