تھانہ کچہری
لاہور کے علاقہ بادامی باغ میں سوئمنگ پول کی دیوار گرنے سے 3 بچے جاں بحق 3 زخمی

( جہانزیب احمد خان ) لاہور کےعلاقے بادامی باغ ميں سوئمنگ پول کی ديوار گرنے سے 3 بچے جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔
افسوسناک حادثہ بادامی باغ کے سوئمنگ پول میں پیش آیا جہاں علاقے کے کچھ بچے نہانے کيلئے اکٹھے ہوئے اوردھوپ سے بچاو کيلئے لگائی گئی ترپال کی تاروں پر کپڑا ڈال کر پول ميں چھلانگ لگاتے رہے کہ پول کی ايک ديوار نيچے آگری۔
ديوارگرنے سے تين بچے جاں بحق اور تين زخمی ہوگئے۔ افسوسناک حادثہ ديوار پرلگی تاروں کو کھينچنے کی وجہ سے پيش آيا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں نے زخمیوں کواسپتال منتقل کیا۔ جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے تین بچے ثقلین، اظہر اور دلاور دم توڑ گئے۔
دوسری جانب سوئمنگ پول ضعلی انتظاميہ کی اجازت کے بغير چلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے افسوسناک حادثے کا نوٹس لیتے ہوئےانکوائری رپورٹ طلب کرلی۔