ورلڈ اپ ڈیٹ

خبردار چاکلیٹ کی وجہ سے جان بھی جا سکتی ہے! چاکلیلٹ کی وجہ سے دو قریب المرگ افراد کو بچا لیا گیا

( مانیٹرنگ ڈیسک ) یو توں چاکلیٹ کا منفرد ذائقہ سب کو پسند ہے لین خبردار رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ چاکلیٹ کی وجہ سے آپکی جان بھی جا سکتی ہے۔ کچھ ایسا ہی ہوا امریکا لیکن چاکلیلٹ کی وجہ سے دو قریب المرگ افراد کو بچا لیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست پنسلوانیا سے تعلق رکھنے والے دو افراد کوچاکلیٹ سےبھرے ہوئے ٹینک میں گرنے کے بعد ریسکیو کرلیا گیا۔

کچھ چاکلیٹ کے شوقین لوگوں کا خواب ہوتا ہے کہ وہ چاکلیٹ سے بھرے ہوئے کسی ٹینک میں ڈوب جائیں، لیکن حقیقت میں ایسا کوئی مذاق یا خوشی کی بات نہیں ہے بلکہ یہ ایک خوفناک واقعہ ہے۔

پنسلوانیا سے تعلق رکھنے والے یہ دو افراد جس چاکلیٹ سے بھرے ہوئے ٹینک میں ڈوبے خوش قسمتی سےوہ زیادہ گہرا نہیں تھا۔

ان دو افراد کو چاکلیٹ ٹینک سے نکالنے کے لیے ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے والی ٹیم کے تقریباََ 24 افراد موقع پر پہنچے اور اُنہیں ٹینک میں پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کے لیے ٹینک کے نچلے حصّے میں ایک سوراخ کرنا پڑا جس کے بعد متاثرین کو ٹینک سے باہرنکال لیا گیا۔

تاہم، ان دونوں افراد کو ریسکیو کرنے کے لیے آنے والے لوگوں نے بتایا کہ اس حادثے میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button