موسم

شہر لاہور کا موسم سرد اور خشک،کہیں کم کہیں زیادہ دھند

(مائرہ ارجمند) آج اتوار ہے جنوری کی 16 اور عیسوی سال 2022، 12 جمادی الثانی قمری سال 1443 جبکہ ماگھ کی 3 تاریخ اور دیسی کیلینڈر کا 2078 واں سال ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں اور برفانی طوفانوں کا نیا سسٹم کل پاکستان میں داخل ہو رہا ہے جس کی وجہ سے بارشوں اور برفباری کا سلسلہ 20 سے 21 جنوری تک جاری رہنے کا امکان ہے ۔ لاہور میں بھی بارش متوقع ہے ۔

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے موٹر وے سمیت متعدد رابطہ سڑکوں کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا آج پہلا نمبر ہے اور شہر میں آلودگی197 اے کیو آئی ہے ، لاہور کے آلودہ ترین علاقوں میں ظفر علی روڈ 378 اے کیو آئی کے ساتھ پہلے ، ایچی سن کالج مال روڈ 369 کیساتھ دوسرے اور ماریکی قونصل خانہ بشمول شملہ پہاڑی اور آس پاس 355 اےکیو آئی کیساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میںسر شام دھند پڑنے کا امکان ہے ، صبح کے اوقات میں لاہور کا درجہ حرارت 9 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جہاں ہوا میں نمی کا تناسب 87 فیصد ریکارڈ کیا گیا، آئندہ 24 گھنٹے کے دوران سردی کی لہر برقرار رہے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button