موسم

شہرلاہور کا موسم سرد،مطلع ابرآلود،فضا معطر بارش کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا

(مائرہ ارجمند) آج اتوار ہے جنوری کی 23 اور عیسوی سال 2022، 19 جمادی الثانی قمری سال 1443 جبکہ ماگھ کی 10 تاریخ اور دیسی کیلینڈر کا 2078 واں سال ہے۔

گزشتہ روز سے لاہور سمیت پنجاب بھرمیں بارشوں نیا سلسہ شروع ہو چکا ہے ۔جو آج بھی وقفے وقفے سے جاری رہےگا۔

بارش کی وجہ سے شہر کی آلودگی میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے اور آج بھی لاہور ائیر کوالٹی انڈیکس کے لائیو ویجٹ میں آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل نہیں تاہم شہر کے کچھ علاقوں میں اسوقت بھی فضا مضر ہے۔ مجموعی طور پر لاہور میں آلودگی154 اے کیو آئی ہے ، لاہور کے آلودہ ترین علاقوں میں ٹھوکر نیاز بیگ 214 اے کیو آئی کے ساتھ پہلے کوٹ لکھپت 195 اے کیو آئی کے ساتھ دوسرے اور ماڈل ٹاون 193 اے کیو آئی کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج مطلع ابر آلود رہنے کی توقع ہے ، صبح کے اوقات میں لاہور کا درجہ حرارت 10 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جہاں ہوا میں نمی کا تناسب93 فیصد ریکارڈ کیا گیا، آئندہ 24 گھنٹے کے دوران سردی کی لہر برقرار رہے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button