موسم

شہرلاہور کا موسم ، ہوا میں نمی اور ٹھنڈک کا احساس ،آج بھی مطلع ابرآلود رہے گا

(مائرہ ارجمند) آج بدھ ہے مئی کی25 تاریخ عیسوی سال 2022، 22 شوال اور قمری سال 1443 جبکہ 10جیٹھ اور دیسی کیلینڈر کا 2079 واں سال ہے۔

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں آج بھی مطلع ابر آلود ہے، برسات کی پہلی بارش سے سب کچھ دھل چکا ہے اور ہوا میں تازگ یاور خنکی کا عنصر ہے ۔ محکمہ موسمیات ے مطابق شہرکا درجہ حرارت23 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

پنجاب کے وسطی اورجنوبی اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پرآندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

آلودگی کی بات کی جائے تو شہر میں صورتحال آج قدرے بہتر ہے اور لاہور آلودگی میں آج عالمی سطح پر10ویں نمبر پر ہے۔

Aqi Lahore May 25 2022
Aqi Lahore May 25 2022
Aqi Lahore May 25 2022
Aqi Lahore May 25 2022

لاہور کا مجموعی ائیر کوالٹی انڈیکس 112 ہے۔

لاہور میں ڈیفنس فیز 3 اور اسکے گرد و نواح 155 اے کیو آئی کیساتھ پہلے ، کوٹ لکھپت اور مضافات 154 کیساتھ دوسرے جبکہ انارکلی اور اسجے آس پاس کاعلاقہ 128 اے کیو آئی کیساتھ تیسرے نمبرپر ہے

محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں بارش کی پیش گوئی کی ہے ۔ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم 22 رہنے کا امکان ہے ۔ ہوا میں نمی کا تناسب68 فیصد رہے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button