موسم

شہر لاہور کا موسم ، آج پھر گرد آلود ہوائیں چلنے اور آندھی کا امکان ہے ، موسم گرم اور خشک رہے گا

( مانیٹرنگ ڈیسک ) (مائرہ ارجمند) آج منگل ہے مئی کی31 تاریخ عیسوی سال 2022، 28 شوال اور قمری سال 1443 جبکہ 16جیٹھ اور دیسی کیلینڈر کا 2079 واں سال ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  لاہور، ملتان ، ساہیوال،فیصل آباد، بہاولپور، بھکر، لیہ، رحیم یار خان اورڈ ی جی خان میں گرد آلود ہوائیں جھکڑ جبکہ خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورمطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ اسلام آباد میں شام یا رات میں آندھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

 آلودگی کی بات کی جائے تو شہر میں آج پھر سے خراب ہے کیونکہ آج لاہور عالمی سطح پر آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں 5 ویں نمبر پر ہے ۔

Aqi Lahore May 31 2022
Aqi Lahore May 31 2022
Aqi Lahore May 31 2022
Aqi Lahore May 31 2022

لاہور کا مجموعی ائیر کوالٹی انڈیکس141ہے۔

لاہور میں ڈیفنس فیز 8 اسوقت اے کیو آئی 201 کیساتھ پہلے ، گلبرگ کی سید مراتب علی روڈ 187 اےکیو آئی کیساتھ دوسرے جبکہ گلبرگ 2 اور اسکے آس پاس کاعلاقہ 170 اے کیو آئی کیساتھ تیسرے نمبرپر ہے

محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں بارش کی پیش گوئی نہیں کی ۔ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم 22 رہنے کا امکان ہے ۔ ہوا میں نمی کا تناسب68 فیصد رہے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button