طوفانی بارشوں کا نیا سلسلہ پاکستان میں داخل،مسلسل6 دن بارشیں ہی بارشیں ،محکمہ موسمیات نے شہروں کی فہرست جاری کردی

(مائرہ ارجمند) آج جمعہ المبارک ہے مئی کی20 تاریخ عیسوی سال 2022، 18شوال اور قمری سال 1443 جبکہ 6 جیٹھ اور دیسی کیلینڈر کا 2079 واں سال ہے۔
محکمہ موسمیات پاکستان نے ملک میں گرمی کی جاری لہر کی شدت میں آنے والے دنوں میں کمی کا امکان ظاہر کرتے ہوئے ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی چلنے اور تیز ہوائوں و گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائوں کا ایک سلسلہ 19 مئی جمعرات (رات) ملک ے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہا ہے جو 24 مئی (منگل) تک موجود رہے گا۔ اس نئے موسمی نظام کے زیر اثر علاقوں میں آندھی، تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اسلام آباد، راولپنڈی، چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، صوابی، نوشہرہ، کرم، کوہاٹ، وزیرستان، بنوں، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، اٹک، چکوال، جہلم، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ، کشمیر اور گلگت بلتستان (استور، غذر، گلگت، دیامر، ہنزہ اور سکردو) میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بارش اور ہوائیں چلنے کے نتیجے میں ملک کے بیشتر حصوں میں گرمی کی جاری لہر کی شدت میں کمی آنے کا امکان ہے۔
آلودگی کی بات کی جائے تو شہر میں صورتحال آج قدرے بہتر ہے اور لاہور آلودگی میں آج عالمی سطح پر15ویں نمبر پر ہے۔


لاہور کا مجموعی ائیر کوالٹی انڈیکس 107 ہے۔
لاہور میں گلبرگ 2 کا علاقہ 169 اے کیو آئی کیساتھ پہلے ، امریکی قونصل خانہ اور اسے مضافات 163کیساتھ دوسرے جبکہ لوت لکھپت 158 اے کیو آئی کیساتھ تیسرے نمبرہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں بارش کی پیش گوئی کی ہے ۔ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم 24 رہنے کا امکان ہے ۔ ہوا میں نمی کا تناسب65 فیصد رہے گا۔