موسم

شہر لاہور کا موسم، آسمان صاف اور دھوپ رہنے امکان، فضائی آلودگی میں لاہور دنیا بھر میں چوتھے نمبر پر

(مائرہ ارجمند) آج ہفتہ ہے اکتوبر کی 1 تاریخ عیسوی سال 2022، ربیع الاول کی 4 اور قمری سال 1444 جبکہ 17 اسو اور دیسی کیلینڈر کا 2079 واں سال ہے۔

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی و جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختو نخوا،خطہ پوٹھوہار،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔

آلودگی کی بات کی جائے تو حالات بدتر ہیں اور آج لاہور دنیا بھر کے شہروں میں آلودگی کے اعتبار سے دنیا بھر میں چوتھے نمبر پر ہے۔

Aqi Lahore today October 01 2022
Aqi Lahore today October 01 2022
Aqi Lahore today October 01 2022
Aqi Lahore today October 01 2022

کوٹ لکھپت اور قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کا علاقہ 193 اے کیو آئی کے ساتھ پہلے جبکہ شاہدرہ کا علاقہ 179 اے کیو آئی کیساتھ دوسرا آلودہ ترین علاقہ ہے ۔ پنجاب یونیورسٹی کا علاقہ 177 اے کیو آئی کیساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے 24 گھنٹوں کے دوران لاہور موسم گرم اور آسمان صاف رہنے کا امکان۔ ہوا میں نمی کا تناسب 49 فیصد تک ہو چکا ہے ۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سینٹی گریڈ اور کم سے کم 27 ڈگریڈ رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button