موسم

شہر لاہور کا موسم،آج بھی کئی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ہونے کا امکان، ہوائی آلودگی میں لاہور دوسرے پر

(مائرہ ارجمند) آج جمعہ ہے اگست کی 05 تاریخ عیسوی سال 2022، محرم کی 06 اور قمری سال 1444 جبکہ 21 ساون اور دیسی کیلینڈر کا 2079 واں سال ہے۔

ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔تاہم کشمیر، بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا ، سندھ ،شمال اورمشرقی بلوچستان میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ زیریں سندھ اور جنوبی بلوچستان میں بعض مقا مات پر موسلادھار بارش بھی متوقع۔

آلودگی کی بات کی جائے تو صورتحال بدتر ہے اور آج لاہور دنیا بھر کے شہروں میں آلودگی کے اعتبار سے دوسرے نمبر پر ہے۔

Aqi Lahore today August 05 2022
Aqi Lahore today August 05 2022
Aqi Lahore today August 05 2022
Aqi Lahore today August 05 2022

لاہور کا مجموعی اے کیو آئی یعنی ائیر کوالٹی انڈیکس 161 ہے ۔

لاہور میں کوٹ لکھپت اور قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کا علاقہ 204 اے کیو آئی کے ساتھ پہلے جبکہ شاہدرہ 196 اے کیو آئی کیساتھ دوسرا آلودہ ترین علاقہ ہے ۔ گلبرگ کی سید مراتب علی روڈ کا علاقہ 178 اے کیو آئی کیساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے 24 گھنٹوں کے دوران لاہور کا آج بھی کئی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 84 فیصد تک ہو چکا ہے ۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریٖڈ اور کم سے کم 28 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button