موسم

شہر لاہور کا موسم، آسمان ابر آلود رہنے کا امکان، فضائی آلودگی میں لاہور دنیا بھر میں چھٹے نمبر پر

(اسیس علی) آج اتوار ہے مارچ کی 05 تاریخ عیسوی سال 2023، شعبان کی 12 اور قمری سال 1444 جبکہ 21 پھگن اور دیسی کیلینڈر کا 2079 واں سال ہے۔

ملک کے بیشترعلا قوں میں موسم خشک رہے گا۔ تا ہم گلگت بلتستان اور کشمیرمیں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان۔

آلودگی کی بات کی جائے تو حالات بہتر ہیں لیکن ہوا اب بھی غیر صحت بخش ہے اور آج لاہور دنیا بھر کے شہروں میں آلودگی کے اعتبار سے چھٹے نمبر پر ہے۔

Aqi Lahore today March 05 2022
Aqi Lahore today March 05 2022
Aqi Lahore today March 05 2022
Aqi Lahore today March 05 2022

پنجاب سمال انڈسٹریز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کا علاقہ 251 اے کیو آئی کے ساتھ پہلے نمبر پر، ڈی ایچ اے فیز 8 کا علاقہ 215 اے کیو آئی کیساتھ دوسرا آلودہ ترین علاقہ ہے۔ کینال بینک ہاؤسنگ سکیم کا علاقہ 203 اے کیو آئی کیساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں 3 بجے تک آسمان جزوی طور پر ابر آلود جس کے بعد دھوپ اور صاف آسمان رہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 40 فیصد تک ہو چکا ہے ۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 سینٹی گریڈ اور کم سے کم 14 ڈگریڈ رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button