شہر لاہور کا موسم،آج بھی کئی علاقوں میں بارش ہونے کا امکان، ہوائی آلودگی میں لاہور تیسرے پر

(مائرہ ارجمند) آج ہفتہ ہے اگست کی 06 تاریخ عیسوی سال 2022، محرم کی 07 اور قمری سال 1444 جبکہ 22 ساون اور دیسی کیلینڈر کا 2079 واں سال ہے۔
ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم مرطوب اور جزوی ابر آ لود رہے گا۔تاہم کشمیر، پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا ، سندھ ،شمال اورمشرقی بلوچستان میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
آلودگی کی بات کی جائے تو صورتحال بدتر ہے اور آج لاہور دنیا بھر کے شہروں میں آلودگی کے اعتبار سے تیسرے نمبر پر ہے۔


لاہور کا مجموعی اے کیو آئی یعنی ائیر کوالٹی انڈیکس 155 ہے ۔
لاہور میں کوٹ لکھپت اور قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کا علاقہ 181 اے کیو آئی کے ساتھ پہلے جبکہ گلبرگ کی سید مراتب علی روڈ 172 اے کیو آئی کیساتھ دوسرا آلودہ ترین علاقہ ہے ۔ قذافی سٹیڈیم اور گردونواح کا علاقہ 171 اے کیو آئی کیساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے 24 گھنٹوں کے دوران لاہور کا آج بھی کئی علاقوں میں سے بارش کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 86 فیصد تک ہو چکا ہے ۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریٖڈ اور کم سے کم 28 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔